تاج محل گرانے یوگی کی مدد کرنے اعظم خان تیار

سرخیوں میں آنے کیلئے سماج وادی پارٹی لیڈر کا نیا شوشہ

رام پور 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان نے جمعرات کو کہاکہ تاج محل بقول اُن کے ایک شیومندر ہے اور وہ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی تاج محل کو ڈھانے میں ان کا تعاون کریں گے۔ اعظم خان کا کہنا ہے کہ یوگی اور دیگر کئی لوگوں نے مجھ سے کہاکہ تاج محل دراصل ایک شیو مندر ہے۔ مَیں (اعظم خان) مع 10 تا 20 ہزار دیگر (ان کے جیسے احمق) مسلمانوں کے ساتھ یوگی کا تاج محل کو ڈھانے میں تعاون دیں گے۔ اعظم خان یہ بات اے این آئی سے کہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اعظم خان ن کہا تھا کہ لال قلعہ، پارلیمنٹ اور راشٹرپتی بھون اور تاج محل غلامی کی علامتیں ہیں۔ اسی ماہ میں تاج محل کے اندر کئی نوجوانوں کو ’’شیو چالیہ‘‘ کرتے ہوئے پایا گیا تھا جس پر بحث چھڑ گئی تھی جبکہ متذکرہ بالا نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ قبل ازیں رکن پارلیمنٹ بی جے پی ونئے کٹیار نے متنازعہ حرکت شیو چالیہ تاج محل کی حمایت میں آگے آئے تھے اور کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی شاخ یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کی کئی علامتیں دراصل شیومندر سے متعلق ہیں۔