تاج محل نہ دیکھنے پر اوباما مایوس

واشنگٹن ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما محبت کی لازوال یادگار تاج محل دیکھنے سے اپنے دورہ ہند کے موقع پر گذشتہ سال محروم رہ جانے پر مایوس ہوگئے۔ وہ وزیراعظم مودی کی دعوت پر گذشتہ سال یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہندوستان آئے تھے۔ اوباما اور خاتون اول مشیل کے پروگرام میں تاج محل کا مشاہدہ بھی شامل تھا لیکن سعودی عرب کے فرمانروا ملک عبداللہ مرحوم کے انتقال پر اپنا دورہ ہند مختصر کرکے سعودی عرب کا دورہ کرنا پڑا تھا۔ چنانچہ وہ اور مشیل اوباما آج محل کے مشاہدہ سے محروم ہوگئے تھے۔ وہائیٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے کل ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔