تاج دکن پر دو یومی ’ فیشن اَن لمٹیڈ ‘ ایگزیبیشن کم سیل

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ’ سدھارت سائی ایوینٹس ‘ سال بھر شاپنگ اور ویڈنگ فیرس کا انعقاد کرتا ہے جوایک ہی چھت تلے ہر چیز کی پیشکش کے ذریعہ عجلت سے عاری خریداری کا تجربہ دولہا و دلہنوں کی آسانی کے لیے پیش کرتا ہے ۔ ماہ فروری جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ یہ شادیوں کا ماحول اور دلفریب موقع ہے اور بلا شبہ زیادہ سے زیادہ شاپنگ کی جاتی ہے ۔ تو اب آپ کے لیے موقع ہے کہ ’ فیشن ان لمٹیڈ ‘ اے ویڈنگ اینڈ لائف اسٹائیل ایگزیبیشن میں شرکت کریں جو شرکت کا ایک بہترین مقام ہے ۔ فیشن ان لمٹیڈ کا تاج دکن میں 10 اور 11 فروری کو آپ کی شادیوں اور دیگر مواقع کی شاپنگ کے لیے انعقاد کیا گیا ۔ انتہائی مخصوص قیمتوں میں آپ کے وارڈ روب کے اپنانے کا یہ موقع ہے ۔ یہ ایگزیبیشن کم سیل ہے ۔ ہینڈی کرافٹیڈ میٹالک اور نان میٹالک جیولری معہ قیمتی و نیم قیمتی پتھروں سے مرصع اور روایتی جیویلری ، چوڑیاں ، پینڈنٹس ، بریسلیٹس ، ایر رنگس وغیرہ اور دستی ایمبرائیڈرڈ ساڑیاں ، ڈیزائنر ، بلاوزس ، ڈیزائنر سلور جیولری ، ڈیزائنر ڈریس میٹریلس ، کرتیاں ، لہنگے ، بچکانہ ملبوسات ، خصوصی لیدر فرنشنگس ، ہوم ایکسیسریز ، ٹسارس اور سلک ساڑیاں ، روایتی ہینڈلومس چندیری سے اورفٹ ویر ممبئی سے جارجٹ کی ڈیزائنر کرتیاں ، کاسمیٹکس ، گفٹ اشیاء ، کچن کے ساز و سامان وغیرہ ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں ۔۔