دوشنبے ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تاجکستان میں حکام کے ایک بیان کے مطابق برفانی تودے گرنے سے کم و بیش 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یاد رہیکہ برفانی تودے گرنے کے واقعات یہاں اکثر پیش آتے ہیں۔ گذشتہ ہفتہ بھی دارالخلافہ دوشنبہ کو خوجاند علاقہ سے جوڑنے والی شاہراہ پر برفانی تودے گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ بچاؤ کاری جاری ہے اور مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔