نظام آباد /23 مارچ ( فیاکس ) محمد نعیم الدین سابق خادم الحجاج و خادم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کے اطلاع کے مطابق حالیہ گرما بہت شدید ہے۔ اسلام کا بہترین کام کھانا کھلانا ، پانی پلانا فی السبیل اللہ بہتر کام ہے۔ راہگیر ، مسافرین ، بچے پیاسے ہوتے ہیں ۔ اپنے اپنے دکانوں ، مکانوں کے سامنے ٹھنڈے پانی کا تنظیمیں ادارہ ، انجنیں ، کارخانہ مالک ، تاجرین اور مالدار حضرات انتظام کریں ۔ اگر کوئی صاحب مصروفیات کے وجہ سے انتظام نہ کراسکتے ہوں تو دوسروں کے ذریعہ انتظامات کرائیں ۔ اگر کوئی چاہتے ہیں ادارہ تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کے ذریعہ بھی کراسکتے ہیں ۔ پتہ مسجد خلیل ، بودھن روڈ ، نظام آباد 9396420658۔