تائیوان میں ہم جنس پرستوں کو ’شادی ‘ کی اجازت

تائپی۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان آج ایشیا کا وہ پہلا علاقہ بن گیا ہے جہاں ہم جنس پرست عورتوں اور مردوں کی شادیوں کو تسلیم کرلیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی دارالحکومت تائپی میں زنخوں کی کثیر تعداد اپنی شناخت سمجھے جانے والے قوس قزح کے روایتی پرچموں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور فرطِ مسرت کے ساتھ رقص کرنے لگے۔ تائیوان کی عدالت نے کہا کہ ملک کے موجودہ سیول کوڈ کے تحت ہم جنس پرست عورت کو اس کی ساتھی عورت اور مرد کو اس کے ساتھی مرد کے ساتھ ’’شادی‘‘ کرنے سے روکنا دستور کی دو دفعات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔