صنعا ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 131 ہوگئی جبکہ یمن کے شہر تائیز میں سعودی فضائی حملے ایک شادی کی تقریب پر کئے گئے حملوں کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوئی لیکن اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے واقعہ کی توثیق کی اور کہاکہ ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ حملوں کے تازہ سلسلہ کا مہلک ترین حملہ بن گیا ہے۔ خلیج باب المندم کے قریب دیہات الوہکا میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی عرب نے فضائی حملہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق شعبہ کے ترجمان روفرڈ کولول نے کہا کہ اگر ہلاکتوں کی تعداد کی خبر درست ہے تو یہ خانہ جنگی کے آغاز سے اب تک کا خونریز ترین حملہ تھا۔ معتمد عمومی اقوام متحدہ بانکی مون نے فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 135 ہے۔