ب140 بچہ مزدوروں کو بچالیا گیا

حیدرآباد 3 جنوری ( پی ٹی آئی ) پولیس نے بتایا کہ شہر کے مضافات میں اینٹ تیار کرنے والی یونٹوںمیں کام کرنے والے 140 بچہ مزدوروں کو بچالیا گیا ہے جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ پولیس کے بموجب ان بچوں کا تعلق ریاست اوڈیشہ سے ہے ۔ رچہ کونڈہ کے کمشنر پولیس مہیش مرلی دھر بھگوت نے بتایا کہ ان تمام بچوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں ۔ کچھ بچوں کی عمریں 7 تا 8 سال کے درمیان بھی ہیں۔ یہ لوگ پیدا کونڈور گاوں میں اینٹ تیار کرنے والی یونٹ میںکام کر رہے تھے ۔ انہیںچوٹ اپل ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچالیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بچوں بشمول لڑکیوں کا تعلق اوڈیشہ سے ہے ۔ محکمہ لیبر کو بھی پولیس کی اس کارروائی کے دوران ساتھ رکھا گیا تھا ۔ یہ کارروائی آپریشن اسمائیل کے تحت کی گئی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔