بے نظیر کی مزار پر سابق صدرزرداری کی حاضری

کراچی ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بچوں کے ہمراہ بے نظیر بھٹو کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آصف زرداری نے اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری، دختران آصفہ اور بختاور کے ہمراہ مقتول سابقہ وزیراعظم کی مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آصف زرداری اور ان کے بچوں کی آمد و رفت کے موقع پر مزار کو جانے والے راستے اور مزار کے احاطے کی مکمل طور پر ناکہ بندی کردی گئی تھی ۔ آصف زرداری بچوں کے ہمراہ 15 منٹ مزار کے احاطے میں رہے اور اس کے بعد واپس نوڈیرو ہاؤس چلے گئے۔ اس سے قبل بلاول نے نوڈیرو میں حکومت سندھ کے زیراہتمام سندھ لیزنگ، سندھ انشورنس اور سندھ مضاربہ کی برانچوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آصف زرداری، بختاور اور آصفہ بھی موجود تھیں۔سابق صدر زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں محکمہ ترقی نسواں کے تحت ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی۔