چیوڑلہ۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ سرکل انسپکٹر مسٹر اوپیندرا نے ان ڈرائیورس کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا جو حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اسے جیل بھی جانا پڑے گا اور جرمانہ کی رقم بھی ادا کرنی پڑے گی۔ سرکل کے تحت چار پولیس اسٹیشنس ہیں۔ شاہ آباد، چیوڑلہ، چنگے مول اور شنکرپلی ہیں۔