جگتیال 7؍مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع قومی شاہرہ NH63پر آج صبح پیش آئے حادثہ میں تیز رفتار ٹپر گاڑی جگتیا ل سے دھرم پوری کی سمت روانگی کے موقع پر کلیڈہ موضع کے قریب بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراکر الٹ گئی، جس کے کیابن میں آگ بھڑک اُٹھی ،ڈرئیور راما کرشنا جس کا تعلق بلم پلی سے ہے، کرشماتی طور پر کیابن سے بچ نکلا جبکہ کلینر پراشانت جس کا تعلق منچریال سے ہے گاڑی کے کیابن میں ہی جل کر خاک ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی جگتیال رورل پولیس اورجگتیال فائر انجن مقام حادثہ پہنچ کر آگ کو قابو کرلیاتب تک گاڑی کا سامنے کی کیابن جلکر خاک ہوگئی، قومی شاہراہ پر اس حادثہ سے ٹرافک نظام میں کچھ دیر کیلئے زبردست خلل پیدا ہوا، رورل سرکل انسپکٹر ستیش نے بعد پنچ نامہ ایک مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔