بے قابو آٹو کی ٹکر سے کمسن ہلاک

حیدرآباد 10 ستمبر (سیاست نیوز) رامنتاپور علاقہ میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں بے قابو آٹو نے 5 سالہ کمسن کی جان لے لی۔ تفصیلات کے بموجب انیش اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ شاردا نگر سے دوکان سے شاپنگ کے بعد مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے بے قابو آٹو نے انیش اور اُس کے افراد خاندان کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ کے دوران آٹو پلٹ گیا۔ جس کے نتیجہ میں 5 سالہ موہت شدید زخمی ہوگیا تھا اور اُسے فوری قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اِس حادثہ کی ویڈیو وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔ پولیس اوپل نے آٹو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اُسے حراست میں لے لیا۔