بے زمین کسانوں کا حسن آباد میں منفرد احتجاج

حسن آباد /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد ڈیویژن کے مواضعات گوراویلی وگوٹائی پلی کے مابین تعمیر ہونے والے متوسط آبپاشی کے ذخیرہ آب کے باعث بے زمین ہونے والے کسانوں نے خاطر خواہ معائنہ و متبادل سرکاری اراضی کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ دو دنوں سے شدید احتجاج منظم کر رہے ہیں ۔ جس کے باعث راما رام گوریلی گوٹائی پلی اکناپیٹ و دیگر قریبی مواضات میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ آج احتجاج کے دوسرے دن مذکورہ مواضعات کے بے زمین ہونے والے کسانوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اکناپیٹ منڈل کمیٹی کے پرچم تلے اجتماعی پکوان و طعام کرنے کا منفرد احتجاج درج کروایا ۔ جس میں احتجاجی کسانوں نے سڑک پر پکوان کرتے ہوئے دعوت عام کا انتظام کیا نیز گذرنے والے مسافرین کو ہم طعامی میں شریک کیا ۔ ذخیرہ آب کے باعث خاطر خواہ معاوضہ و متبادل اراضی نہ ملنے والے کسانوں کے انجمن کے قائدین سرینواس ریڈی ، سید دستگیر ، پربھاکر ریڈی ، پون گوڑ ، پربھاکر ، انجیا و دیگر نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے بے زمین ہونے والے متاثرہ کسانوں کو فی ایکر 10 لاکھ روپئے معاوضہ و متبادل اراضی فراہم کرنے تک اپنے پرامن احتجاج کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔