بے روزگار گریجویٹس کے لیے انٹر پرینئر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری ، پی جی ڈپلومہ ان انجینئرنگ ، ٹکنالوجی ، فارمیسی ، مینجمنٹ کامیاب بے روزگار گریجویٹس کے لیے انٹرپرنئیر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا 26 مئی سے آغاز کیا جارہا ہے جس میں انٹرپرینر شپ کے امور جیسے دستیاب ٹکنالوجیز ، پراجکٹ کی نشاندہی ، پراجکٹ رپورٹ کی تیاری ، مالی وسائل ، لائسنس اینڈ کلیرنس ، مارکیٹنگ مینجمنٹ ، انڈسٹریل ویزٹ وغیرہ کا احاطہ کیا جائے گا ۔ دلچسپی رکھنے والے ڈائرکٹر انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ سیل ، عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے یا فون نمبر 27072427 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔