بے روزگار گریجویٹس کے لیے انٹرپرینورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری ، پی جی ڈپلوما ، انجینئرنگ ، ٹکنالوجی مینجمنٹ وغیرہ میں کامیاب بے روزگار گریجویٹس کے لیے ٹکنالوجی پر مبنی ، چھ ہفتوں پر مشتمل کورس کا عثمانیہ یونیورسٹی کے احاطہ میں ستمبر کے پہلے ہفتہ سے آغاز کررہی ہے ۔ اس دوران دستیاب ٹکنالوجیز ، پراجکٹ شناخت ، پراجکٹ رپورٹ کی تیاری ، فینانس کے ذرائع ، لائسنس اینڈ کلیرنس ، مارکیٹنگ مینجمنٹ ، شمسی توانائی ، ایمرجنگ اینڈ انوویشن ٹکنالوجیز پر معلومات فراہم کی جائیںگی ۔ خواہش مند ڈائرکٹر انٹرپرنیو شپ ڈیولپمنٹ سیل عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد ۔ فون 27072427 ۔ 9951890190 پر ربط کریں ۔۔

مائناریٹی ڈیولپمنٹ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اعلان
ادخال درخواست کی آخری تاریخ 5 اکٹوبر مقرر
حیدرآباد ۔13 اگست (راست) مائناریٹی ڈیولپمنٹ ویلفیر سوسائٹی محمود نگر حسن نگر راجندر نگر منڈل کی جانب سے اجتماعی شادیاں ماہ اکٹوبر میں منعقد ہوں گی جس میں سوسائٹی اہلیان محلہ اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہر جوڑے کو ضروریات زندگی کا سامان فراہم کرے گی۔ ایسے مسلم غریب و نادار لڑکے ؍ لڑکیاں جن کے رشتے طئے ہوچکے ہوں ان کے سرپرست سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ دفتر مائناریٹی ڈیولپمنٹ ویلفیر سوسائٹی حسن نگر سے راست یا فون نمبرات 9848523117 ، 9391744990 پر ربط کریں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 اکٹوبر مقرر ہے۔