بے روزگار گریجویشن کے لیے انٹرپرنیر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر انٹرپرنیر شپ ڈیولپمنٹ سیل عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب سیل ہذامیں اگست کے پہلے ہفتہ سے ٹکنالوجی پر مشتمل انٹرپرنیر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جو کہ تعلیم یافتہ بے روزگار گریجویٹس جیسے ڈگری ، پی جی ڈپلومہ ، انجینئرنگ ، ٹکنالوجی ، مینجمنٹ وغیرہ کامیاب ہوں شرکت کے اہل ہیں ۔ دوران پروگرام امیدواروں کو انٹرپرنیرشپ سے متعلق واقف کروانے کے علاوہ ٹکنالوجی ، پراجکٹ کی نشاندہی ، پراجکٹ رپورٹ کی تیاری ، وسائل کے ذرائع لائسنس اور کلیرنس ، مارکیٹنگ ، مینجمنٹ ، ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی سے واقف کروانے کے علاوہ صنعتوں کا دورہ بھی کروایا جائے گا ۔ داخلہ مزید تفصیلات کے لیے سیل ہذا واقع عثمانیہ یونیورسٹی کوارٹر نمبر B-12 سے راست یا فون نمبرات 27072427 ۔ 9951890190 پر ربط کریں ۔۔