بے روزگار کو روزگار کا جھانسہ دینے والے تین افراد گرفتار

حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کا جھانسہ دیکر کروڑہا روپئے کا دھوکہ دینے والے تین افراد کو مادھاپور پولیس نے گرفتار کرلیا جنہوں نے ایک کمپنی قائم کرتے ہوئے نوجوانوں کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق پی سرینواس ، ملیش اور کلیان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے سال 2017 میں ایک کمپنی قائم کی تھی اور مختلف کنسلٹنسی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے نوجوانوں کو راغب کیا اور بڑی کمپنیوں میں اندرونی راستہ سے ملازمت کا جھانسہ دیا ۔ پہلے تربیت پھر بعد میں ملازمت کی بات کرتے ہوئے فی کس امیدوار دیڑھ لاکھ تا ایک لاکھ 70 ہزار روپئے وصول کئے گئے ۔ سرینواس نے سابق میں فرضی دستاویزات کے ذریعہ بجاج الیکٹرانس کو 12 لاکھ روپئے اور شادی کی ویب سائٹ سے لڑکی کو جھانسہ دیکر 17 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا تھا ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔