حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( راست ) : حکومت ہند کے سکٹر اسکل اسکیم کے جانب سے مختلف فری کورسیس جیسے لاجسٹکس ، ٹیالی ، ڈی ٹی پی ، ریٹیل ، کمپیوٹر ہارڈویر اور نیٹ ورکنگ جیسے کورسیس میں داخلے جاری ہیں ۔ کورسیس کے تکمیل پر حکومت کی جانب سے سند دی جائے گی ۔ جو کہ تقریباً 147 ممالک میں قابل قبول ہے اور کورس کی تکمیل پر روزگار کے لیے رہبری اور رہنمائی کی جائے گی ۔ امیدوار کی عمر 18 تا 35 سال کے درمیان اور ایس ایس سی پاس ہونا چاہئے دوران کورس امیدواروں کو سافٹ اسکل اور پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کی تربیت بھی دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایام کار میں صبح 9-30 بجے تا شام 7 بجے جی ین ٹکنالوجی مدھانی چوراہا متصل سنتوش نگر سے راست یا فون نمبر 040-65500600 ۔ 9700727044 ۔ 9848731269 پر ربط کریں ۔۔