آن لائین درخواستوں کی طلبی، قیام و طعام اور لیباریٹری کی مفت سہولت
حیدرآباد 17 جون (پریس نوٹ) بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام بے روزگار دیہی نوجوانوں کو 40 روزہ ووکیشنل کورسیس کی مفت تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ کورسیس میں تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں کے نوجوان داخلہ کے اہل ہیں۔ کورس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا اور 21 اگسٹ 2018 ء تک جاری رہے گا۔ تربیت انسٹی ٹیوٹ ہذا واقع راجندر نگر کیمپس میں دی جائے گی۔ امیدواروں کی حد عمر 19 تا 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ تربیتی پروگرام میں موبائیل سرویسنگ کے لئے ایس ایس سی کامیاب یا اس سے زائد قابلیت اسی طرح ایم ایس آفس (انٹر یا اس سے زائد تعلیم)، پی سی ہارڈویر اینڈ لیاپ ٹاپ سرویسنگ (انٹر یا اس سے زائد تعلیم) ، الیکٹریشن اینڈ اگری پمپ سٹ ریپیر (ایس ایس سی یا اس سے زائد تعلیم) اور اکاؤنٹنگ پیاکیج ٹیالی کے ساتھ جی ایس ٹی کیلئے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت بی کام کامیاب رہنا چاہئے۔ دوران تربیت امیدواروں کو تمام قسم کی سہولت کے ساتھ مفت بورڈنگ اور لیباریٹری ، تربیت، پراکٹس کی مفت سہولت رہے گی۔ تربیت کی کامیابی پر امیدواروں کو آمد و رفت کے خرچ کے طور پر ٹرین کے اخراجات دیئے جائیں گے۔ درخواستیں 18 جون تا 2 جولائی کے درمیان ویب سائیٹ bired.org پر آن لائن وصول کئے جائیں گے۔ داخلہ پانے والے امیدواروں کو 13 جولائی کو صبح 9 بجے تمام اصل اسناد بشمول میمو، ٹی سی، آدھار کارڈ، راشن کارڈ، پانچ عدد کلر فوٹوز کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ ہذا میں رپورٹ کرنا چاہئے۔ مزید تفصیلات کے لئے بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ واقع راجندر نگر سے راست یا فون نمبرات 29709296 / 040-29709295 پر ربط کریں۔