بے روزگار نوجانوں کو قرض فراہمی کی یونٹس میں اضافہ کا مطالبہ

محبوب نگر /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے ذریعہ بے روزگار نوجوانوں کو سبسیڈی قرضہ جات کی یونٹس میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی مائناریٹی کمشنر ایم جے اکبر کے دورہ کے موقع پر الفیض سوسائٹی کے صدر و معتمد جہانگیر بابا و محبوب یعقوب نے یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ہزاروں نوجوان قرضہ جات کیلئے درخواستیں داخل کرچکے ہیں ۔ قرضہ جات کی سبسیڈی استفادہ کنندگان کے کھاتے میں جمع کرنے کا بھی انہوں نے مطالبہ کیا ۔ خواتین کو بھی 33 فیصد کے تناسب سے قرضہ جات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی یادداشت میں شامل تھا۔ قرض کی اجرائی سے قبل تحقیقات کرتے ہوئے حقیقی مستحقین کو ہی قرض فراہم کرنے کا بھی انہوں نے مطالبہ کیا ۔۰