حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 41 سالہ دورا سوامی جو ستیہ نگر کاچی گوڑہ علاقہ کا ساکن نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ دورا سوامی ملازمت کی تلاش میں تھا اور ملازمت نہ ملنے پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔