حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) روزگار کی تلاش میں ناکامی کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 19 سالہ دلیپ کمار نے یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا جو روزگار کی تلاش میں تھا اور روزگار نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔