یلاریڈی ۔ 3 ۔ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواضعات کو جانے کی راہوں کو بہتر بنانے کے مقصد سے حکومت نے بی ٹی روڈ تعمیر کرنے کیلئے لاکھوں روپئے منظور کررہی ہے لیکن افسوس کہ کچھ انجینئر ، عہدیداروں کی غیرذمہ داری سے سڑک کے کام میں خالص پن کہیں نظر نہیں آیا ۔ بی ٹی روڈمیں ہفتہ بھر ہی دڑایں اُبھر رہی ہے تو انجینئر ، عہدیداروں کو یہ خالص سڑک معلوم ہورہی ہے ۔ منڈل لنگم پیٹ کے راگھو ایل شاہراہ سے دو کیلو دور بی ٹی روڈ تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپئے حکومت نے منظور کئے اور کام ٹنڈر کے ذریعہ گتہ دار کے حوالے کیا گیا اور عوام کا الزام ہیکہ متعلقہ گتہ دار سڑک کے کام میں ناقص میٹریل کا استعمال کررہا ہے ۔