بی ٹیک طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اعلی تعلیم کیلئے کم نشانات حاصل ہونے پر دلبرداشتہ ایک بی ٹیک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ نونیت کمار نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بی ٹیک کا یہ طالب علم گریسی امتحان کیلئے تیاری میں تھا اور اعلی تعلیم کیلئے منعقدہ اس امتحان میں اس نے کم نشانات حاصل کئے ۔ جس سے وہ پریشان ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نونیت کمار لکشمی گوڑہ علاقہ کے ساکن ویرا سوامی کا بیٹا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔