طلباء تنظیم کی ایم ای او سیولا نائیک سے نمائندگی
یلاریڈی /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری کے بی سی رہائشی ہاسٹل وارڈن کے خلاف کارروائی کرنے طلباء کی تنظیم قائدین نے ایم ای او منڈل مسٹر سیوالا نائیک کو میمورنڈم پیش کیا ۔ گندھاری مستقر کے بی سی ہاسٹل وارڈن دستیاب نہ رہنے سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے کہہ کر متعلقہ وارڈن کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ خانگی اسکولوں کے ہاسٹل ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا ڈیمانڈ کیا گیا ۔ کیونکہ دو دن پہلے مستقر کے ایک خانگی اسکول سے تعلق رکھنے والے طلباء جھگڑا کرکے ایک دوسرے پر حملہ کرلئے جس کی وجہ سے ایک طالب علم شدید زخمی ہونے پر اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔ مستقر کے بی سی ہاسٹل میں رہنے والے تمام طلباء ایک خانگی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ جس پر اس اسکول کے ذمہ دار رہائشی سہولت یہی فراہم کرنے کی ہیں مواضعات میں تشہیر کرنے کی شکایتیں ہیں ۔ ایسی جھوٹی تشہیر کرکے خانگی اسکول والے ذمہ دار اپنے اپنے اسکولوں میں ضرورت سے زیادہ طلباء کو داخلہ دیتے ہوئے ا نہیں صحیح طریقہ سے دیکھ بھال نہیں کر رہے ہیں ۔ جس سے آئے دن طلباء میں جھگڑے دیکھنے میں آرہے ہیں ۔ سرکاری ہاسٹلوں میں رہنے والے خانگی اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور خانگی اسکول ذمہ دار بھی ہاسٹل کی سہولت خود ہی فراہم کرنے کی تشہیر بھی ناجائز ہے جس پر طلباء کی تنظیم قائدین نے ایم ای او سیولا نائیک سے کارروائی کرنے کا ڈیمانڈ کیا ہے ۔