بی سی سی آئی کے خصوصی اجلاس میں سرینواسن کی شرکت

ممبئی 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے برطرف شدہ صدر این سرینواسن نے آج مختلف ریاستی اسوسی ایشنوں کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس سپریم کورٹ کی طرف سے مقررہ کمیٹی آف اڈمنسٹریٹرس (سی او اے) کے ساتھ بات چیت کے لئے منعقد ہوا تھا۔ جس میں سرینواسن نے ٹاملناڈو کرکٹ اسوسی ایشن (ٹی این ایس اے) کی نمائندگی کی۔ وہ آج 10.45 بجے دن بی سی سی آئی ہیڈکوارٹرس پہونچے تھے اور اجلاس کے بعد دوپہر 12.30 بجے باہر آئے لیکن انھوں نے میڈیا سے بات چیت نہیں کی۔ ان کے ساتھ بی سی سی آئی کے سابق سکریٹری نرنجن شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔