وجئے واڑہ ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے برقی اور ماحولیات کی مرکزی وزارتوں کو مکتوبات تحریر کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ گرین اسٹیڈیمس کو فروغ دینے میں اُن کی ’’رہنمائی‘‘ کریں ، جو بورڈ کی نئی ’Go Green‘ مساعی کا حصہ ہے، نئے صدر انوراگ ٹھاکر نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا: ’’ہم نے ہماری ’گو گرین‘ مہم کیلئے 100 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں، جس کے تحت ملک بھر کے موجودہ کرکٹ اسٹیڈیمس کو گرین اسٹیڈیمس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔‘‘ وہ آندھرا کرکٹ اسوسی ایشن اور یہاں سے 25 کیلومیٹر کے فاصلے پر کرشنا ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے فروغ کردہ دو نئے کرکٹ گراؤنڈز کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کررہے تھے۔ ’’ہم نے اسوسی ایشنس سے بھی رہنمائی چاہی ہے۔‘‘