بی سی سی آئی کی جانب سے ویکس پر پابندی؟

نئی دہلی۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں انتہائی ناقص مظاہروں اور سیریز میں 1-3کی شکست کے بعد بی سی سی آئی کی جانب سے بیرونی دوروں پرکھلاڑیوں کو بیوؤں اور گرلس فرینڈس کو ساتھ لے جانے کی اجازت پر پابندی زیر غور ہونے کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔اس خبر کا سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک اور ٹوئیٹر پر عوام کی جانب سے کافی ستائش اور بہتر عمل قرار دیا جارہا ہے کیونکہ شائقین کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ بیرونی دوروں پر کھلاڑی کرکٹ پر توجہ دینے کے برعکس اپنی خاتون ساتھیوں کے ہمراہ سیر وتفریح اور شاپنگ میں وقت گذارتے ہیں ۔ فیس بک پر اس خبر کے پوسٹ ہونے کے چند لمحات میں ہی ہزاروں شائقین نے بی سی سی آئی کی جانب سے اس عمل کو بہتر قرار دینے کے علاوہ اس طرح کے سخت اقدامات کو انگلینڈ سیریز سے پہلے ہی کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ عوامی ردعمل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل ‘ دولت اور کھلاڑیوں کو ملنے والے مراعات میںبیرونی دوروں پر ٹیم کے مظاہروں کو متاثر کیاہے ۔