چینائی ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں فاسٹ بولنگ کی فاونڈیشن نے آج بی سی سی آئی سے 5 سالہ معاہدہ کیا تاکہ اپنے اکیڈیمیز میں وہ فاسٹ بولروں کی تربیت دیں۔ تاریخی معاہدہ کے بعد بی سی سی آئی اپنے موجودہ اور ابھرتے فاسٹ بولروں کو ٹریننگ کیلئے ایم آر ایف پیس فاونڈیشن کے ڈائرکٹر آسٹریلیائی سابق فاسٹ بولر گلین مائیک گرا کی سرپرستی میں روانہ کرے گا جس کا مطلب مائیک گرا ہندوستانی بولروں کو ٹریننگ دیں گے۔