بی سی سی آئی سپریم کورٹ حکم کی تعمیل کرے : سابق کھلاڑی

بنگلور ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں انیل کمبلے، راہول ڈراویڈ اور سریکانت نے آج کہا ہیکہ بی سی سی آئی کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے جانے والی تجاویز پر عمل آوری کرنی چاہئے تاہم ان سابق کپتانوں نے کسی خاص تجویز پر کھل کر اظہار نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے تجویز پیش کی ہیکہ موجودہ صدر سرینواسن کو ہٹا کر ان کے مقام پر ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کو صدر بنایا جائے اور چینائی سوپرکنگس کے ہمراہ راجستھان رائلس کو آئی پی ایل سیون میں شرکت سے اس وقت تک دور رکھا جائے جب تک کہ اسپاٹ فکسنگ مقدمہ کی تحقیقات مکمل نہ ہوجائے۔ سپریم کورٹ کے قطعی فیصلہ کا انتظار کیا جارہا ہے۔