پروبیشنر آفیسرس کے لیے بی ایس اسٹڈی سنٹر کی تربیت ، ادخال درخواست کا آغاز
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایس بی آئی پروبیشنر آفیسرس کی ملازمتوں کے لیے بی سی اسٹڈی سنٹر نے تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بی سی ، ایس سی ، اور ایس ٹی طلبہ کو یہ تربیت دی جائے گی اور بی سی اسٹڈی سنٹر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ ایسے مسلم طلبہ جو بی سی زمرہ کے تحت آتے ہیں انہیں ایک سنہرا موقع حاصل ہوا تاکہ وہ اسٹڈی سنٹر سے تربیت حاصل کریں ۔ اس تربیت کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ 22 اپریل سے درخواست کو داخل کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ اور آخری تاریخ 2 مئی رکھی گئی ہے ۔ جب کہ تربیتی کلاسیس کا 5 مئی سے آغاز ہوگا۔ بی سی اسٹڈی سنٹر کے مطابق اس تربیت کورس میں داخلہ کے لیے میرٹ کو اہمیت دی جائے گی جب کہ سلیکشن کا مکمل دار و مدار تحفظات پر منحصر ہوگا ۔ اس مفت کوچنگ کیلیے امیدوار کا گریجویشن کی تکمیل کرنا ضروری ہے اور اس کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے زائد نہ ہو اور ادارے کی جانب سے منعقدہ ٹسٹ میں کامیابی لازمی ہوگی ۔ امیدوار کسی بھی ادارے سے جڑا ہو یا پھر ملازمت سے جڑا ہوا نہ ہو اور ریگولر ( زیر تعلیم طلبہ ) کو بھی موقع نہیں دیا جائے گا ۔ امیدوار کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ سلیکشن کے بعد اپنے اصل اسنادات ٹی سی کو کورس کی تکمیل تک بی سی اسٹڈی سنٹر کی نگرانی میں رکھے ۔ خواہش مند امیدوار مزید تفصیلات کے لیے tsbcstudycircles.cgg.gov.in پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔