بی سی ریزرویشن میں اضافہ کا مطالبہ

مقامی چناؤ میں مزید مقامات پر ریزرویشن کیلئے احتجاج

یلاریڈی /28 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پنچایتوں کے انتخابات میں بی سی کو موجودہ 34 فیصد ریزرویشن میں کمی کرکے 23 فیصد کردینا ناانصافی کئے ۔ یلاریڈی حلقہ بی سی یوجنا سنگم کنوینر مسٹر الوری نے ڈیمانڈ کیا ۔ انہوں نے مقامی امبیڈکر چوراستہ پر طلباء کے ساتھ مل کر بی سی ریزرویشن میں اضافہ کیلئے نعرے بلند کئے ۔ بعد ازاں مقامی نالندہ جونئیر کالج میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریاستی آبادی میں 56 فیصد پسماندہ طبقہ کو ماضی میں 34 فیصد ریزرویشن کو 23 فیصد کیا کرنا سراسر ناانصافی ہے ۔ حکومت فوری ریویو درخواست داخل کرتے ریزرویشن میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر TGVP قائدین میں سائی سنگم قائدین میں اشوک ، پربھو ، رنجیت اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل سداسیونگر میں بھی بی سی ریزرویشن میں اضافہ کا ڈیمانڈ کرتے بی سی طبقات کے قائدین نے راستہ روکو احتجاج کیا ۔ 34 فیصد بی سی ریزرویشن کو 23 فیصد کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ملیا ، راجندر ، بیریا ، بالیا ، محمد الطاف ، بالراج ، راجیا ، وجئے کمار ، بابو جانی ، نرسیا، نرہری ، بھومیا ، موگلیا اور دوسرے موجود تھے ۔