بی جے پی کے ہردوئی کے رکن پارلیمان کا انتخابات لڑنے سے انکا ہوئے بی جے پی میں شامل

بی جے پی کے ایک رکن پارلیمان انسول ورما نے آنے والے 2019کے انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لڑنے سے صاف انکار کیا ہے اور سماج وادی پارٹی کا دامن تھاما ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے چوکیدار کے دفتر سے استعفی دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سب لوگوں نے نے شوشل میڈیاء پر چوکیدار لکھا ہے انکو یہ لکھنا چاھیئے تھا کہ ’کچھ کام نہیں کیا ہے آئندہ کرئینگے ’ ۔
انہوں نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پورے پانچ سال میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا ہے اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے انہوں نے ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے بارے میں کہا کہ یہ پارٹی فیصلہ کرئے گی مگر میں نے بی جے پی چھوڑ کرایس پی کے دامن کو تھامنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بی جے پی نے پورے پانچ سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے ہیں اب اس ملک میں ایک بدلاؤ کی ضرورت ہے اور عوام ووٹنگ کے دن جا کر اس کا فیصلہ کرئے گی کہ کون ہوگا ائندہ ملک کا وزیر اعظم ، اس ملک کو چوکیدار کر ضرورت نہیں ہے بلکہ اس ملک کو امانت دار وزیر اعظم کی ضرورت ہے ، اور اس ملک کی عوام کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی سمجھ بوجھ سے اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اپنا وزیر اعظم کو چن لیں ا۔
(سیاست نیوز)