کولکتہ ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کلکتہ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کو ملتوی کردیا ہے جسمیں عدالت سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ بی جے پی کو یہ ہدایت دے کہ ایک دن کیلئے شمالی دیناجے پور میں دو طلباء کی ہلاکت کے خلاف چہارشنبہ کو مغربی بنگال بند کا جو اعلان کیا گیا ہے ، بی جے پی اس اعلان کو واپس لے لے۔