بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی کے خلاف ایک اور کیس

مظفر نگر ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کے رکن اسمبلی سریش رانا قبل ازیں ان کے اس ریمارک پر کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوگئے تو کیرانہ میں کرفیو نافذ کردی جائے گا ۔ اس نفرت انگیز تقریر کے خلاف پہلے ہی ایک کیس درج کیا گیا تھا پروسی ضلع شیاملی کے موضع گوہر پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک اور کیس درج کیا گیا ہے ۔ حلقہ اسمبلی تھانہ بھون سے بی جے پی امیدوار نے کل گاؤں میں سڑک کی تعمیر کے لیے اپنے نام سے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی تھی جس پر ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ سریش رانا کے خلاف یہ تیسرا کیس ہے ۔ جب کہ وہ 2013 مظفر نگر فسادات کیس میں بھی ملزم ہیں ۔ انہوں نے ہفتہ کے دن ایک انتخابی جلسہ میں متنازعہ ریمارکس کیے تھے ۔ جس پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ یو پی اسمبلی کے لیے منتخب کرلیا گیا تو کیرانہ ، دیوبند اور مراد آباد میں کرفیو نافذ ہوجائے گا ۔۔