بی جے پی کے سینئر قائدین کی نشستیں تبدیل کرنے پر ڈگ وجئے سنگھ کا اعتراض

بھوپال 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی کے سینئر قائدین کے انتخابی حلقوں کو تبدیل کردینے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اگر ملک میں مودی لہر چل رہی ہے تو انتخابی حلقوں کے تبدیل کرنے کی کیا وجہ ہے۔ سینئر قائدین جیسے مرلی منوہر جوشی، نوجوت سنگھ سدھو اور لال جی ٹنڈن کے انتخابی حلقہ کیوں تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ اُنھوں نے بی جے پی کے نامور قائد جسونت سنگھ کو بارمیر کی نشست سے محروم کردینے کا بھی تذکرہ کیا اور کہاکہ جسونت سنگھ کو نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے۔ جسونت سنگھ نے برہم ہوکر موجودہ بی جے پی کو ’’جعلی بی جے پی‘‘ اور سینئر قائدین کی بی جے پی کو ’’حقیقی بی جے پی‘‘ قرار دیا ہے۔