بی جے پی کے ساؤتھ مارچ کا آغاز:رام مادھو

بنگلورو ۔15مئی(سیاست ڈاٹ کام )کرناٹک میں پارٹی کی کامیابی سے سرشار بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو نے کہا ہے کہ سنگھ پریوار کے کیڈر نے کافی مدد کی ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی کرناٹک جیسے علاقہ میں پریوار نے کافی مدد کی۔انہوں نے بی جے پی کی اس کامیابی پر کرناٹک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ اس کاسہرا وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کی ریاستی قیادت ،پارٹی کے کارکنوں،آرایس ایس کیڈر کی سخت جدوجہد کے سر بھی جاتا ہے ۔