بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف تلاشی وارنٹ

بلاری ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے بی جے پی لوک سبھا رکن بی سری راملو کے خلاف ایک دھوکہ دہی کیس میں تلاشی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ یہ مقدمہ ماہ اپریل میں دائر کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ نے سرچ وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت میں یہ مقدمہ سماعت کیلئے آیا اس وقت نہ ہی سری راملو اور نہ ہی ان کا وکیل حاضر تھے ۔ 2.96 کروڑ کی دھوکہ دہی کے کیس میں عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا ۔ بی ایس آر کانگریس لیڈر سوما شیکھر نے یہ شکایت کی گئی کہ لوک سبھا ٹکٹ دینے یا پھر ایم ا یل سی بنانے کے وعدہ پر یہ رقم دی گئی تھی لیکن سری راملو نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جبکہ یہ دونوں مذکورہ پارٹی سے وابستہ تھے۔