بنگلور ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما بی ایس یدی یورپا نے کہا ہے کہ وزارتی عہدے سے محروم اور کانگریس کے کچھ ناخوش رہنما بی جے پی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ۔ یدی یورپا نے ہفتے کو یہاں پارٹی یوا مورچہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ بی جے پی ایسی ناخوش کانگریس رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کرے گی یا نہیں۔ انہوں نے ناخوش کانگریسی لیڈروں کے نام بتانے سے بھی انکار کیا ہے ۔سابق وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ 23 مئی کو جنتا دل ایس ۔ کانگریس کی اتحادی حکومت بننے کے بعد سے انتظامیہ میں ٹھہراؤ آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ”کانگریس نے اہم محکمہ دے کر جے ڈی (ایس) کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے اور اس کے رہنما اپنے ہی پارٹی کو نمٹانے کی کوشش کر رہے ہیں”۔