نئی دہلی 2 دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابق چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے آج بتایا کہ بی جے پی کے خلاف ان کی پارٹی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرے گی ۔ جس نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی غیر سرکاری تنظیموں کے فنڈس اپنے لیڈروں کو منتقل کررہی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے عطیہ دہندگان کے ناموں کا انکشاف کرے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ زعفرانی پارٹی ان لوگوں کو دہشت زدہ کررہی ہے جنہوں نے آپ کو عطیات دئیے ہیں ۔