اگرتلا۔21اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن سی پی آئی ( ایم ) تریپورہ میں برسراقتدار بی جے پی کے خلاف ایک شکایت درج کروائی ہے ۔ اُس نے سناتن سینا کے خلاف بھی ایک شکایت درج کروائی ۔ دونوں نے مبینہ طور پر رام مندر کا ایک خطعہ اراضی پرجو قبائلی علاقہ میںہے جنوبی تریپورہ کے ضلع میں سنگ بنیاد رکھا تھا اور یہاں پر ایک سال قبل بائیں بازو کی پارٹی نے ایک تختی نصب کی تھی ۔ پولیس کے بموجب شکایت کی وصولی کی توثیق کرتے ہوئے جنوبی تریپورہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس جل سنگھ مینا نے کہا کہ سنگ بنیاد مندر کا متائی میں رکھا گیا ہے جو ایک قبائلی دیہات ہے ۔5اکٹوبر کو یہ تقریب منعقد ہوئی اور 15 اکٹوبر کو شکایت درج کروائی گئی ۔ مقدمہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔