جھانسی، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے نوجوان کارکنوں کی مدد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کچا چٹھا اجاگرکرنے اور 2019 کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے لئے تیاری شروع کر دی ہے ۔سماج وادی پارٹی جھانسی کے اسمبلی انچارج راہل سکسینہ نے پیر کو یواین آئی سے بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ اس جھوٹ کے ایجنڈے والی ریاستی حکومت کو بے نقاب کرنے کے لئے گلی گلی محلے محلے جا کر لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں۔ آئندہ 2019 کے انتخابات میں جمہوریت کو بچانا ہے ، عدلیہ کو بچانا ہے اور اس کے لئے ایس پی کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ اسی وجہ سے پارٹی کے نوجوان تنظیموں کومضبوط کیاجا رہا ہے وہیں پارٹی سے جڑے نوجوان اور سینئر لوگوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا ماحول بنایا جا رہا ہے تاکہ بی جے پی کے خلاف پوری طاقت سے الیکشن میں اترا جائے ۔ایس پی کے چاروں نوجوان تنظیموں سماجوادی یوجن سبھا، سماجوادی لوھیاواھنی، ملائم سنگھ بریگیڈ اور سماجوادی طالب علم تنظیم کو دوبارہ بنایا گیا ہے اور اب ان تنظیموں کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ بوتھ سطح پر پارٹی کے ایجنڈے کو نہ صرف پرزور طریقے سے پہنچایا جا سکے بلکہ مذہب کے نام پر اور جھوٹے وعدوں پر عوام کو بہکانے والوں کی حقیقت بھی لوگوں تک مؤثر طریقہ سے پھچائی جاسکے ۔ سکسینہ نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ اس حکومت کا نہ تو اپنا کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی اپنی طرف سے لوگوں کے لئے شروع کی گئیں اسکیمیں۔ یہ حکومت صرف ان منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کوایس پی دور حکومت میں بنایاکیا گیا تھا۔ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ محض فیتہ کاٹنے والی حکومت ہے ۔ اس حکومت کے پاس سماج کے کسی طبقے کو دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔2019کے انتخابات میں صرف جیت یا اقتدار حاصل کرنے کے لئے ایس پی کی مخالف رہی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے ہاتھ ملانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جھانسی کے انچارج نے کہاکہ ہمارا بی ایس پی سے کبھی کوئی نظریاتی اختلاف نہیں رہا ہے تو ایسے میں بھلا اس پارٹی سے ہاتھ ملانے میں کیا گریز۔