ممبئی۔/17اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مہاراشٹرا میں کئے جارہے بیشتر اگزٹ پولس میں بی جے پی کو واضح اکثریت سے کامیاب ہونے والی پارٹی کی پیش قیاسیاں کی جارہی ہیں وہیں شیوسینا کے رویہ میں بھی انپی سابق حلیف جماعت کے تئیں نرمی پیداہوگئی ہے اور پارٹی بی جے پی کے ساتھ مصالحت پر بھی غور کررہی ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شیوسینا اور بی جے پی میں کوئی تلخیاں نہیں ہیں۔پارٹی کا کہنا ہے کہ انتخابی تلخیوں کو اب برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔