بی جے پی کی کولکتہ ریلی سب سے بڑا فلاپ شو : ترنمول کانگریس

کولکتہ ۔30نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکمراں ترنمول کانگریس نے آج کولکتہ میں بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کی نکالی گئی ریالی کو غیر اہم قرار دیا اور کہا کہ ان کا جلسہ سب سے بڑا فلاپ شو ثابت ہوا جس میں عوام کی تعداد معمولی تھی۔ ترنمول کانگریس کے سکریٹری جنرل پارتھا چٹرجی نے کہا کہ اس طرح کے جلسے ہمارے بلاک صدور کرتے ہیں ۔ بی جے پی کے سربراہ کی یہ ریالی اس بھی ابتر رہی ہے ۔ چیف منسٹر ممتابنرجی پر تنقید کے باوجود بی جے پی نے ان کے امیج اور دیانتداری کو بدنام کرنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوگی ۔ چٹرجی نے جو ریاستی اعلیٰ تعلیم کے وزیر بھی ہیں الزام عائد کیا کہ بی جے پی علاقائی پارٹیوں کو اپنی طاقت اور پولیس کا استعمال کرتے ہوئے بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ وہ اپنی سیاسی بالادستی کیلئے عوام کوگمراہ کررہی ہے ۔