بی جے پی کی منفی سیاست کی شکست باعث مسرت :سونیا گاندھی

نئی دہلی-ترقی پسند اتحاد(یوپی اے )کی صدر سونیا گاندھی نے تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ چھتیس گڑھ ،مدھیہ پردیش اور راجستھان اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی منفی سیاست کی ہار ہوئی ہے

۔محترمہ گاندھی نے بدھ کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب پر کہا‘‘میں یقینی طورپر بہت خوش ہوں کہ کانگریس نے ان اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرکے بی جے پی کی منفی سیاست کو شکست دی ہے ۔

’’کانگریس کی سابق صدر نے کہا کہ پارٹی کو اب لوگوں کے مسائل کے حل نکال کر ان کی خدمت کرنی ہے اور ملک کی ترقی کے لئے موثر انداز میں کام کرنا ہے

۔تینوں ریاستوں میں اپنی پارٹی کی جیت کو کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے منگل کو کارکنان کی جیت بتاتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کے ‘کانگریس سے پاک ہندوستان’کے نعرے کا زوردار جواب دیا

اور کہا کہ کانگریس عوام کے حق کے لئے کام کرے گی اور کسی کے لئے بھی اس طرح کے الفاظ کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔