بی جے پی کی مغربی بنگال رتھ یاترا کی نئی تواریخ کا اعلان

کولکتہ ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے اپنی مجوزہ مغربی بنگال رتھ یاترا کیلئے نئی تواریخ کا اعلان کیا ہے اور ہائیکورٹ کی جانب سے یاترا نکالنے کی اجازت کی منتظر ہے۔ ایک بی جے پی قائد نے آج اس کا انکشاف کیا۔ برسراقتدار ترنمول کانگریس نے رتھ یاترا نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔