امرتسر 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)میں رائے دہی سے ایک دن قبل بی جے پی کے سینئر قائد ارون جیٹلی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی پارٹی کی مسائل پر مرکوز انتخابی مہم ان کے حریف کانگریسی امیدوار کیپٹن امریندر سنگھ کی ’’مغرورانہ اور مخرب اخلاق ‘‘انتخابی مہم کے مقابلہ میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کانگریس کی انتخابی مہم کا سامنا ہے جس نے کوئی نظریات پیش نہیںکئے جارہے ہیں۔ امریندر سنگھ نے فیصلہ کیا کہ ان (ارون جیٹلی) سے اسی طریقہ سے مقابلہ کیا جائے جیسا کہ انہیںنے اکالی دل کے ساتھ کیا تھا اور ان کاپورا کیریئر مغرورانہ ،بداخلاق اور من گھڑت الزامات عائد کرنے پر مشتمل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کوشش ہمیشہ کامیاب نہیںہوسکتی۔ان کی بد قسمتی ہے کہ انہیںایک مختلف قسم کی انتخابی مہم کا سامنا ہے ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم قومی سطح پر اور امرتسر کے علاقہ کی سطح دونوں جگہ مسائل پر مرکوز رہی ہے۔ وہ کیپٹن سے بمشکل ربط پیدا کررہے ہیں۔ انہیں نے کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ کی انتخابی حکمت عملی چل نہیں سکتی اور ان کی میرے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیںہے۔امریندر سنگھ کے علاوہ ارون جیٹلی نے کانگریس قائدین جیسے کہ پی چدمبرم ،کپل سبل ،منیش تیواری جئے رام رمیش ،آنند شرما اور بینی پرساد ورما کو مغرور اور بد اخلاق قرار دیا اور کہا کہ مودی کی مقبولیت ختم کرنے کی کوشش میں جو ملک کے عوام میں پھیلی ہوئی ہے یہ لوگ مغروف اور بد اخلاق ہوگئے ہیں۔ اس کے بجائے وہ مودی کی مقبولیت کا خاتمہ کرسکے ۔ خود اپنی مقبولیت ختم کررہے ہیںان میںبیشتر یا تو مقابلہ نہیںکرتے یا امکان ہے کہ اگر مقابلہ کررہے ہوں تو اپنے اپنے حلقوں میں دوسرے یا تیسرے مقام پر رہیں گے ۔
جئے رام اور سبل کانگریس کو خدا کا عطیہ تھے۔اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک نئی انتخابی مہم تیار کیجائے انہوں نے بچے کی طرح تالیاں بجاتے ہوئے سوچا کہ ٹافی انتخابی مہم کارآمد ہوگی حالانکہ اس کی بنیاد جھوٹ پر ہے راہول گاندھی نے فیصلہ کیا کہ کجریوال کی نقل کریں گے اپنے بلاگ پر شائع کردہ تحریر میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے جنہوں نے حال ہی میںایک انتخابی جلسہ میں گجرات کی مثال ترقی کے نمونے کو ’’ٹاف کا نمونہ ‘’قرار دیا تھا۔ کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں مبینہ طو رپر مودی کو تصویروں میں افروز پٹہ کے ساتھ دیکھایا گیا ہے ۔ جسے حال ہی میں ایک ہزار کروڑ روپئے حوالہ اسکینڈ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ انتخابی مہم میں کئی جھول ہیں۔ کسی مسئلہ پر توجہ نہںی دی گئی ہے ۔کسی مقصد کے بغیر انتخابی مہم چلائی جارہی ہے ۔ ایک نئے درخشاں چہرے نے (کانگریس ترجمان رندیپ)سرجے والا نے دریافت کیا کہ مودی کے ساتھ ایک ہجوم نے تصویر کشی کروائی تھی جس میں ایک بدمعاش بھی شامل تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیںیقین ہے کہ اس بنیاد پر کانگریس انتخابات جیت لے گی۔