بی جے پی کی فتح ،رام مندر کی تعمیر کیلئے عوامی تائید

مسئلہ کی یکسوئی میں عدالت کی ناکامی پر قانون سازی کی ضرورت :وائیدیا
ناگپور۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے نظریہ ساز ایم جی وائیدیا نے کہا ہے کہ اُترپردیش میں بی جے پی کی شاندار فتح دراصل ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے عوام کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی بات کہی گئی تھی اور اس فیصلہ کو عوام کی توثیق قرار دیا جاسکتا ہے۔ وائیدیا نے کہا کہ الہ آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ متنازعہ مقام پر ایک مندر موجود تھا اور کھدائی کے دوران اس کے آثار برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر یہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو این ڈی اے حکومت کو چاہئے کہ یوپی کے اس ٹاؤن میں رام مندر کی تعمیر کیلئے ایک قانون وضع کرے۔ وائیدیا نے ایک ٹیلی ویژن چینل سے کہا کہ ’’اترپردیش میں بی جے پی کی کامیابی سے اس ریاست میں رام مندر کی تعمیر کیلئے رائے دہندوں کی تائید کا اظہار ہوتا ہے۔