گلبرگہ ۔ 7 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد فضل پٹیل صدر حیدرآباد کرناٹک مسلم فورم کے پریس نوٹ کے بموجب الحاج قمرالاسلام صاحب کابینی وزیر حکومت کرناٹک کے خلاف بی جے پی کا احتجاج ایک سوچی سمجھی سازس کا حصہ ہے ۔ ایوان کو گمراہ کرنے کا الزام تو ایک بہانہ ہے ورنہ زعفرانی رنگ کب برداشت کرے گا کہ اقلیتوں کی فلاحی و بہبود کے لئے کوئی کام کرے۔ اس سے قبل ایک سب انسپکٹر کو گولی لگنے سے ہوئی موت کو یہ لوگ گیروا رنگ دے کر آئی جی پی جو اقلیتی طبقہ سے سے تھے اُن کا پتہ کٹ کرچکے ہیں۔ بعد میں اس انسپکٹر کی موت کا سبب کچھ اور ہی نکلا ۔ آج انھیں ایوان کی عزت نفس کا خیال ستائے جارہا ہے جب اُن ہی کی جماعت کے وزراء ایوان میں موبائیل پر ’بلوفلم ‘ دیکھ رہے تھے کیا جب ایوان سرمشار نہیں ہوا ؟ یہ دوہرا معیار صرف اسلئے کہ الحاج قمرالاسلام صاحب کی بُردبار قیادت میں آج اقلیتیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔