جڑچرلہ ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ کاورم پیٹ میں آج مسٹر رام موہن کی قیادت میں بی جے پی پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز ہوا اس موقع پر مسٹر رام موہن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت عوام بالخصوص اقلیتوں کیلئے ٹھوس ترقیاتی کاموں کو روبعمل لانے کا منصوبہ رکھتی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی رکنیت سازی سے استفادہ کریں ۔